کپرن شوپیان میں شبانہ تصادم آرائی،پاکستا نی ملی ٹینٹ جاں بحق:اے ڈی جی پی
سید اعجاز
سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے کپرن نامی گاﺅں میں پولیس اور فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بستی کو محاصرے میں لیا جس دوران دوران شب ہی یہاں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے پولیس ذرائع نے بتایا اس دوران جب تلاشی پارٹی مشتبہ مقام پر پہنچی تو یہاں ملی ٹینٹوں نے خود کو محاصرے میں پا کر فائرنگ کر کے فرار ہونے کے کوشش کی تاہم فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میںایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے ۔اس حوالے سے اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار مارے گئے غیر ملی ملی ٹینٹ کی شناخت کامران بھائی جو جنوبی کشمیر کے کولگام اور شوپیان اضلاع میں سرگرما تھا ۔انہوں نے بتایا مارا گیا ملی ٹینٹ عام شہریوں اورفورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے جہاں سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔