سید اعجاز
ترال//سب ضلع ترال کے شاہ پورہ چھانکتار سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک وفد نے بتایا گاﺅں کی اندرونی سڑک جو ناگ(چشمے) تک جاتی ہے انتہائی خستہ حال ہے جہاں لوگوں کو عبور مرور میں مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔لوگوں نے بتایا نریگا کے تحت متعدد رابطہ سڑکوں کو تعمیر کیا گیا ہے تاہم مزکورہ گاﺅں کے اس سڑک کی حالت انتہائی خستہ حال ہے جس کی وجہ سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی آبادی کے مطابق بستی سے ایک ڈیرین بھی گزرتی ہے جس کو تعمیر نہ کرنے کی وجہ سے بارشوں اور برف باری کے دوران پانی گاﺅں میں داخل ہوتا ہے جوآبادی کے لئے وبال جان بن گیا ہے۔لوگوں نے بتایا انہیں اس وجہ سے مکانوں کو بھی نقصان پہنچنے کا کظرہ لاحق رہتا ہے۔انہوں نے بتایا مزکورہ گاﺅں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے جس کے باعث اس تقری کے دور میں بھی یہ گاﺅں تعمیر و ترقی کے اعتبار سے کافی پسماندہ ہے انہوں نے محکمہ دہی ترقی کے اعلیٰ افسران اور ڈپٹی کمشنر ترال اے ڈی سی ترال سے اس بارے میں مداخل کی اپیل ہے ۔