منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سادھنا ٹاپ پر تازہ برف باری کرناہ کپواڑہ شاہراہ گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے بند ،علاقے میں بجلی کا نام نشان نہیں

by Srinagar Mail
14/11/2022
A A
سادھنا ٹاپ پر تازہ برف باری کرناہ کپواڑہ شاہراہ گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے بند ،علاقے میں بجلی کا نام نشان نہیں
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

پیرزادہ سعید
کرناہ // کرناہ کپواڑہ شاہراہ کو تازہ برف باری کے بعد گاڑیوں کی آمد
ورفت کےلئے بند کر دیا گیا ہے کیونکہ سادھنا ٹاپ پر ایک فٹ برف جمع ہوئی ہے۔ادھر علاقے میں بجلی کا بھی کہیں نام نشان نہیں ہے ۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے دیگر بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ کرناہ میں بھی موسم تبدیل ہوا اور یہاں کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں ۔بارشوں اور برف باری کا تازہ سلسلہ اتوار کی شام کو شروع ہوا اور سوموار کی شام تک کرناہ کے میدانی علاقوں میں بھاری بارشیں ہوئیں جبکہ اُوپری علاقوں میں برف باری ہوئی ہے جس سے ایک مرتبہ پھر ٹھنڈ میں اضافہ ہوا ہے ۔کرناہ کی شمس بری پہاڑی ، سادھنا ٹاپ پر تازہ اطلاعات ملنے تک 1سے ڈیڑھ فٹ برف جمع ہو چکی تھی جبکہ دیگر پہاڑوںپر 2سے4انچ برف جمع ہوئی تھی ۔ان علاقوں میں سوموار کو شام دیر گئے تک بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری تھا ۔اس دوران برف باری کی وجہ سے 100کلو میٹر لمبی کرناہ کپواڑہ شاہراہ بھی گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے بند کر دی گئی ہے۔کرناہ انتظامیہ کے مطابق موسم کے سازگار ہونے کے بعد ہی گاڑیوں کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی جائے گی ۔انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران کرناہ کپواڑہ شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ وہاں پسیاں اور پتھر گرنے کا عمل خراب موسم میں شروع ہو جاتا ہے جس کے بعد انسانی جانوں کے ضیاں کا خطرہ رہتا ہے ۔انتظامیہ کے مطابق کرنا ہ کے لوگوں کو شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے فون نمبرات پر رابطہ قائم کر کے مکمل جانکاری حاصل کرنی چاہئے ۔ادھر علاقے میں بجلی کا نام ونشان نہیں ہے اور لوگوں کو بلا خلل یا پھر شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے میں محکمہ بجلی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اکتوبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی علاقے کے لوگ بجلی کی بہتر سپلائی کو ترستے ہیں اور انہیں بجلی کی شکل کبھی کبار ہی دیکھنے کو ملتی ہے ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقے میں 24گھنٹوں میں صرف 4گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے اور اس بجلی کی ولٹیج بھی اتنی کم ہوتی ہے کہ اس کو شمع جلا کر دیکھنا پڑتا ہے کہ یہ جل رہی ہے یا نہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بجلی کی بہتر سپلائی فراہم کرنے کےلئے اقدمات اٹھائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

پرائمری سکول سوئی ناڈ لام میں یوم اطفال کے حوالے سے تقریب

Next Post

این سی ڈی سی کے ماسٹر ٹرینر بابا الیگزینڈر سکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ سنٹر کھولیں گے۔

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
این سی ڈی سی کے ماسٹر ٹرینر بابا الیگزینڈر سکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ سنٹر کھولیں گے۔

این سی ڈی سی کے ماسٹر ٹرینر بابا الیگزینڈر سکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ سنٹر کھولیں گے۔

مڈل سکول زسبل لام میں یوم اطفال کے حوالے سے تقریب منعقد

مڈل سکول زسبل لام میں یوم اطفال کے حوالے سے تقریب منعقد

بڈگام ”صنفی حساسیت” پر ایک روزہ ورک شاپ کا اہتمام

بڈگام ”صنفی حساسیت" پر ایک روزہ ورک شاپ کا اہتمام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail