بڈگام ”صنفی حساسیت” پر ایک روزہ ورک شاپ کا اہتمام
سری نگر:۴۱،نومبر: کے این ایس: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں خصوصی سیل برائے خواتین بڈگام نے خواتین ہیلپ ڈیسک پولیس تھانہ چاڈورہ اور خواتین ہیلپ ڈیسک چرار پولیس تھانہ چرارشریف نے پولیس پرسنل کے لیے "صنفی حساسیت” پر ایک روزہ ورک شاپ کا اہتمام کیا۔ آسیہ اختر سماجی کارکن نے ورکشاپ میں تمام شریک تمام معززین اور دیگر افراد کا استقبال کیا جنہوں نے ورکشاپ میں شرکت کی بعد ازاں محبوب حسین بانڈے ایس ایچ او پی ایس چاڈورہ نے پولیس کے نظام میں سماجی کارکن کے کردار پر روشنی ڈالی اور صنفی امتیاز کے بارے میں بھی بات کی۔جبکہ سماجی کارکن نیلوفر نذیر نے چارٹ پیپرز اور سیشن کے ذریعے صنف پر توجہ دی۔ صائمہ شاہ نے سوشل کیس ورک کے اصولوں پر روشنی ڈالیں۔ ورکشاپ کے اختتام پر خصوصی سیل کے سماجی کارکنوں نے ورکشاپ میں شرکت کرنے والے پولیس کے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔