سید اعجاز
ترال//میونسپل کمیٹی ترال کے کونسلر محمد شفیع شاہ ( سعد) آج صبح سرینگر میں انتقال کر گئے علاقے میں مرحوم کے موت کی خبر پھیلتے ہی صف ماتم بیچھ گئی۔ریاض احمد نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ مرحوم انتہائی قابل اور شریف النفس شخصیت کے مالک تھے ۔یہ انکی قابلیت ہی تھی کہ انہوں نے علاقے کے مختلف تعلیمی اداروں میں کام کیا ہے جس کی وجہ سے وہ آج بھی اپنے شاگروں میں بہت زیادہ مشہور تھے اور انہیں عزت کی نگاہوں سے دیکھتے تھے۔ترال سے تعلق رکھنے والے ایک اورشہری نے بتایا آج تک کی زندگی میں محمد شفیع نے بہت زیادہ کشمکش کی ہے مختلف فیلڈ میں قسمت آزمائی کی ہے ۔اور آخر کار میونسپل کمیٹی میںکونسلرکی منتخب ہوئے ہیں ۔خاندانی ذرائع کے مطابق محمد شفیع گزشتہ رات بیمار ہوا ہے جس دوران انہیں ہسپتال میں منتقل کیا ہے جہاں وہ بعد میں انتقال کر گئے۔اتوار کی صبح جب علاقے میں ان کے موت کی خبر پھیل گئی تو یہاں کہرام مچ گیا ۔محمدمرحوم کو علاقے میں ایک کونسلر کی حثیت سے کم اور ایک استاد کی حثیت سے لوگ زیادہ جانتے ہیں ۔ان کے کچھ شاگروں نے اپنے عزیز استاد کی موت پر سو شل میڈیا پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر نے ایک بیان میں مرحوم کے موت پر گہرے دکھ کا اظہار کے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جبکہ ڈی ڈی سی ممبر ترال ،ڈاکٹر ہر بخش سنگھ ،ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ ترالی،ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی ۔پی ڈی پی لیڈر فاروق احمد ریشی کے علاوہ علاقے کی سکھ اور مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد میں اپنے الگ الگ بیانوں میں کیا ہے ۔۔