ایک اچھا ساتھی بچھڑ گیا،اللہ پاک انہیں مغفرت کریں:میونسپل کمیٹی چیر مین
ترال//میونسپل کمیٹی ترال کے چیر مین منظور احمد خان نے اپنے ساتھی محمد شفیع شاہ کے اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موت کا مزہ ہر ایک کو چکنا ہے تاہم محمد شفیع شاہ جو کہ میونسپل کمیٹی ترال کے کونسلر کے جوانی میں ہوئے موت سے ہمیں بہت زیادہ دکھ اور تکلیف پہنچی ہے ۔انہوں نے کہا شاہ صاحب کی اس طرح کی موت کی وجہ سے میونسپل کمیٹی ترال کے سبھی لوگ صدمے ہیں۔انہوں نے مرحوم کے حق میں دعا مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔