ترال // جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال سے تعلق رکھنے والے کونسلر میونسپل کمیٹی ترال محمد شفیع شاہ کو گزشتہ رات اچانک ہارٹ اٹیک کے بعد ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر میں انتقال کرگئے ۔مرحوم کے اس افسوسناک وفات پر سیول سوسائٹی ترال کے چیرمین اشفاق احمد کار نے گہری دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت اور اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحوم کی روح کو جنت الفردوس میں ۔جگہ عطا فرمائے۔ا
اشفاق احمد کار چیرمین سیول سوسائٹی ترال