ترال/20 نومبر: بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج ترال پائین کے نائیک خاندان سے ملاقات کی اور معروف سماجی کارکن اور اکمل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ترال کے سابق سیکرٹری محمد شفیع نائیک کے انتقال پر گہرے صدمے اور غم کا اظہار کیا۔تعزیتی پیغام میں الطاف ٹھاکر نے کہا کہ مرحوم ایک نہایت شریف النفس اور عظیم انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق عوام کے دکھوں کے مداوا کے لیے کوشاں رہے۔”غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اور مرحوم کی روح کو ابدی سکون کی دعا کرتے ہوئے، ٹھاکر نے کہا کہ وہ وادی سے باہر تھے اور پہلے دن خاندان میں شامل نہیں ہو سکے۔
ٹھاکر نے کہا، مرحوم محمد شفیع نائک ایک عظیم انسان تھے جنہیں معاشرے کے لیے ان کی خدمات کے لیے یاد رکھا جائے گا۔بعد میں ٹھاکر نے چھترگام کا دورہ کیا اور سکھ خاندان سے ملاقات کی جس کے تین افراد کچھ دن پہلے ریچھ کے حملے سے زخمی ہوئے تھے۔