سید اعجاز
ترال//ترال کے بٹہ گنڈ علاقے میں بٹہ گنڈ پرائمر لیگ(BPL) کا آغاز کیا گیا ہے جس میں سب ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے32سے زیادہ ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ۔اتوار کے روز اس ٹورنامنٹ کا افتاح ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے کیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ آر کے لائنز اور نائیک اینڈ سنز ترال کے درمیان کھیلا گیا ہے جس کو نائیک اینڈ سنز نے اپنے نام کیا۔پہلے مقابلے کو دیکھنے کے لئے شائقین کھیل اور کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد یہاں میدان میں موجود تھی ۔ ڈی ڈی سی ممبر نے کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نوجوانوں کو کھیل کھود میں ہر طرح کے مدد کی یقین دہانی کی ہے انہوں نے کہا ترال کے بچے ہر میدان میں قابل قدر کار نامہ انجام دے رہے ہیں جن پر ہمیں فخر ہے انہوں نے بتایا علاقے کے کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات کو بھی دور کیا جائے گا جس کے لئے انتظامیہ کے ساتھ معاملہ اٹھایا جائے گا ۔