کولگام / ظہور احمد :- ضلع کولگام میں T20 ناک آوٹ پرائمر کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ھے، جس میں نورآباد کی ٹیم نے صدر تھانہ کولگام کی ٹیم کو شکست دی، تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس، ضلع کولگام کے ایس ایس پی کولگام شری سندھیپ چکرورتی کی سربراہی میں پہلی بار ضلع میں ایک ناکآوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ انعقاد کیا گیا ہے جس میں ضلع کے سولہ ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں، اس ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس ایس پی کولگام نے کیا، انکے ہمراہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفسر کولگام غلام حسن لون اور میونسپل کونسل کولگام کے چیئرمین منیب احمد زرگر بھی ساتھ موجود تھے، دوسرے دن میں پولیس سب ڈویژن دمہال ہانجی پورہ کی کرکٹ ٹیم اور سب ڈویژن کولگام کرکٹ ٹیم کے درمیان میچ کھیلا گیا، جس میں پولیس سب ڈویژن دمہال ہانجی پورہ کے کپتان انسپکٹر سبزار احمد نے پہلے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سب ڈویژن کولگام کرکٹ ٹیم کے کپتان انسپکٹر ارشاد ریشی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنئز بنائے اور انکی پوری ٹیم چودہ اورئز میں آل آوٹ ہوگئی، جس میں انسپکٹر سبزار احمد نے عمدہ بولنگ کی اور جس میں انھوں نے دو وکٹیں حاصل کیں۔، جواب میں پولیس سب ڈویژن دمہال ہانجی پورہ کی ٹیم نے یہ ھدف گیارویں اوور میں پورہ کیا، جس میں کپتان انسپکٹر سبزار احمد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 رنئز بناکر ناٹ آؤٹ رئے، آخر پر ایس ایس پی کولگام نے پولیس سب ڈویژن دمہال ہانجی پورہ کے کپتان انسپکٹر سبزار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی اور انہیں ٹرافی کے اعزاز سے نوازہ۔