ہفتہ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

وزیر اعظم مودی نے اپنے فیصلہ کن اقدامات سے یہ پیغام دیا کہ بھارت کمزور نہیں*

گجرات کی ترقی سے لے کر کشمیر اور ملی ٹنسی تک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر وقت کام کیا گیا / امیت شاہ* *

by Srinagar Mail
29/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

*سرینگر /29نومبر / سی این آئی//

سرزمین گجرات سے ایک مرتبہ پھر کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنے فیصلہ کن اقدامات سے یہ پیغام دیا کہ بھارت کمزور نہیں ہے بلکہ جو بھی بھارت کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کرتاہے اس کی سرزمین میں گھس کر کارروائی کرتے ہیں ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق گجرات کے وڈودرا علاقے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دور اقتدار میںکچھ ایسے اقدامات اٹھائیں جس سے انہوں نے یہ ثابت کرکے دیا کہ بھارت کمزور ملک نہیں ہے ۔ امیت شاہ نے کانگریس کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کے برعکس 10 سال پہلے کی کانگریس کی قیادت والی حکومت نے پاکستان کے حمایت یافتہ ملی ٹنٹوں کو ہندوستانی فوجیوں کے سر قلم کرنے دیا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ جب اوڑی اور پلوامہ حملے ہوئے تھے تو وزیر اعظم مودی نے فوج اور فضائیہ کو جوابی کارورائی کا حکم دیا اور انہوں نے دس دنوں میں کارورائی کی اور پاکستان میں گھس کر حملے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملی ٹنٹوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کیلئے سرجیکل سٹرائیکس کی گئیں اور ہمارے مسلح افراد بحفاظت واپس لوٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہندوستان کو محفوظ بنایا اور پیغام دیا کہ فوج اور سرحدوں کے ساتھ گڑبڑ نہ کی جائے۔ امیت شاہ نے مزید کہا ” سال 2014 میں نریندر بھائی وزیر اعظم بنے اور پاکستان کو پتہ نہیں کیا تبدیلی آئی۔ پاکستان کو یہ احساس نہیں تھا کہ منموہن سنگھ وزیر اعظم نہیں تھے، نریندر بھائی وزیر اعظم تھے“۔ انہوں نے گجرات کی ترقی سے لے کر کشمیر اور ملی ٹنسی تک کے مسائل پر کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا”کانگریس کے دور حکومت میں ریاست میں باقاعدہ فرقہ وارانہ فسادات ہوتے تھے۔ لیکن 2002 کے بعد کسی نے فرقہ وارانہ فساد پیدا کرنے کی ہمت نہیں کی“۔ شاہ نے کہا کہ کانگریس نے دفعہ 370 کو جموں و کشمیر کو 70 سال کیلئے خصوصی درجہ دینے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ ’نہرو کی اس غلطی کو چھوٹے بچے کی طرح پیش کیا گیا “۔ وزیر داخلہ نے نرمدا بچاو¿ آندولن کی کارکن میدھا پاٹکر کے ان کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے پر راہل گاندھی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی کو اس پر شرم آنی چاہئے کیونکہ پاٹکر نے نرمدا ڈیم پراجکٹ کو 20 سال تک روک دیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

دہشت گردانہ حملوں کی لائیو رپورٹنگ کرتے وقت احتیاط برتا جائے:اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر

Next Post

انتہا پسندی اور دہشت گردی اسلام کے بلکل خلاف اسلام کا مطلب امن اور بھلائی

Related Posts

میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے” سوچھتا ہی سیوا “کے تحت صفائی مہم جاری

میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے” سوچھتا ہی سیوا “کے تحت صفائی مہم جاری

سب ضلع ترال کا ”کالج برائے طالبات“ 2بار سرکار سے منظور ہونے کے باجود تعمیر نہ ہوسکا

سب ضلع ترال کا ”کالج برائے طالبات“ 2بار سرکار سے منظور ہونے کے باجود تعمیر نہ ہوسکا

کولگام میں صوبائی انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ گرلز انڈر 19 اختتام پذیر

کولگام میں صوبائی انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ گرلز انڈر 19 اختتام پذیر

شعبہ اردو، کشمیر یونی ورسٹی کی جانب پروفیسر قدوس جاوید کے تین توسیعی خطبات کا انعقاد۔

جنوبی کشمیر کے 4نوجوان اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے مبتخب

جنوبی کشمیر کے 4نوجوان اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے مبتخب

صوبائی کمشنر کشمیر نے صحت ، سکولی تعلیم اور ایف سی ایس اور سی اے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

صوبائی کمشنر کشمیر نے صحت ، سکولی تعلیم اور ایف سی ایس اور سی اے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

Next Post
انتہا پسندی اور دہشت گردی اسلام کے بلکل خلاف اسلام کا مطلب امن اور بھلائی

انتہا پسندی اور دہشت گردی اسلام کے بلکل خلاف اسلام کا مطلب امن اور بھلائی

جنسی ہراسانی سے متعلق خاتون JKASافسر کی عرضی ،عدالت عالیہ نے سماعت کے بعدکی مسترد ACB کے 2سینئر افسران کے خلاف مقدمہ بھی خارج

سرینگرعدالت کا اہم فیصلہ ،پولیس کوای چالان سلسلے کو روکنے کی ہدایت

”مائی ٹاون مائی پرائڈ“

”مائی ٹاون مائی پرائڈ“

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail