سری نگر:29،نومبر: کے این ایس : بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان جموںو کشمیر الطاف ٹھاکر نے بتایا پیر کے روز سرینگر میںکار پوریٹریس کی پریس کا نفرنس کے ساتھ پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کسی کو حمایت دینا یا لینا کسی کے حد اختیار میں نہیں ہے۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) مطابق الطاف ٹھاکر نے منگل کے روزمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بی جی پی کی جانب سے کوئی پریس کانفرنس منعقد نہیں ہو ئی ہے انہوں نے کہا کچھ لوگوں نے پارٹی کا بینر استعمال ہے اور پریس کانفرنس میں جو کچھ کہا وہ ان لوگوں کی ذاتی رائی ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا پارٹی کے حوالے سے میں یہاں ترجمان ہوں میں پریس کانفرنس کرتا یا جو ترجمان ہیں وہ پریریس کانفرنس کرتے مان سکتے ہے پارٹی کی پریس کانفرنس ہے ۔انہوں نے کہا جن لوگوں نے پریس کانفرنس دی ہے انہیں اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ کس کو حمایت کریں یا کس کو نہیں کریں گے ۔انہوں نے بتایا اس بی جے پی کے سٹیٹ چیف بیٹھے ہیں جو اس بات کا اختیار رکھتے ہیں کہ کس کو ھمایت دینا ہے یا کس سے لینی ہے ۔انہوں نے کہا یاکشمیر امورات کے انچارج یا پارٹی جنرل سیکٹری سنیل شرما جی کچھ ایسا کہتے تو پارٹی ان کے ذریعے سے پارٹی پریس کانفرنس کرواتی۔انہوں نے کہا پیر کی پریس کانفرنس میںجو کچھ کہا گیا ہے وہ ان کی اپنی رائی ہے اسے پارٹی کے ساےھ کچھ لینا دینا نہیںہے۔ الطاف ٹھاکر نے بتایا جن لوگوں نے پریس کانفرنس کی اسے جواب طلبی کے علاہ کارروائی بھی ہوگی ۔