سرینگر-/30 نومبر/پلوامہ کشمیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت پیر فقیر صوفی غلام نبی شاہ ظہور کبروی کشمیری رحمتہ اللہ علیہ المعروف شاہ ظہور کا 42 واں عرس (یوم وصال)آج 5 جمید الاول منایاگیا ۔ اس موقع پر ان کے مزار واقع صوفی گاؤں تملہ ہال پلوامہ میں فاتحہ خوانی کی ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی ۔ جب کہ دہلی میں واقع درگاہ محبوب الہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیارح کی خلجی مسجد میں ان کے ایصال ثواب کی نیت سے قرآن خوانی کی مجلس منعقد ہوئی ۔ اجمیر شریف میں سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں بزرگ گدی نشین ڈاکٹر پیرسید نجم الحسن چشتی کی پیشوائی میں شاہ ظہور رح کی مغفرت و بلند درجات کیلئےدعا ئیہ مجلس منعقد ہوئی ۔