سید اعجاز
پانپور//جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں قائم میونسپل کمیٹی میں بدھ کے روز دوسرے روز بھی مسلسل ”مائی ٹاون مائی پرائیڈ“ کے تحت پروگرام جاری رہا ہے جس دوران یہاں مختلف محکموں نے سٹال بھی سجائے تھے ۔اس سلسلے میں دوسرے روز بھی وزٹنگ افسران نے شرکت کی تھی اور یہاں اس پروگرام میں کا جائزہ لیا ۔مزکورہ پروگرام کے تحت لوگوں کوصفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری اسکیموں کے حوالے سے جانکاری دی جا رہی ہے ۔بدھ کے روز یہاں ایک شجر کاری کا پروگرام گرام بھی منعقد کیا گیا ہے جس میں مختلف محکموں کے ملازمین اور وزٹنگ افسران نے شرکت کی ہے۔ میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو افسر نے بتایا انہوں نے بتایا ان6دنوں میں ہم کوشش کریں گے ناجائز قبضے سے پاک،گار بیج فری،پلاسٹک فری کے علاوہ جہاں جہاں غیر قانونی ہوڈنگ ہوگی اس کو اتارا جائے گا ۔جبکہ سب سے اہم جو ہے وہ یہ ہے کہ علاقہ صاف رکھنے میں بھی عوام سے تعاون طلب کریں گے ۔انہوں نے بتایاسرکار کی کوشش ہے کہ ہرسکیم کے بارے میں لوگوں کو یہ پتہ چلے کہ سرکاری کے پاس کیا کیا سکیم ہے ۔