سید اعجاز
اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ نے بدھ کے روز مائی ٹاون مائی پرائیڈ پروگرام کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی ہے جس میں انہوں نے یہاں میڈیا نمائندوں کو کونسل کی جانب سے ہورہی تعمیراتی سرگرمیوں اور کام کاج کے حوالے سے جانکاری دی ہے ۔انہوں نے بتایا کونسل کے25 وارڑوں کے لئے14 سی ایس سی مراکز چالو کئے گئے ہیں جہاں لوگ اور ملازمین نے بڑ چڑ کر حصہ لیا ۔یہاں جاری پروگرام میں تمام افسران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔اس دوران صدر نے علاقے میں لگائے گئے مختلف محکموں،جن میں صحت،ایگری کلچر مال،ہارٹی کلچر،ہینڈی کرافٹ ،ہینڈلوم ،وغیرہ کی جانب سے سجائے گئے سٹالز کا جائزہ لیا ہے ۔اس دوران انہوںنے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے اس پروگرام کو بہتر انداز میں منعقد کرنا ہے وہ مقصد پورا ہو سکے جس کے لئے سرکار نے یہ منعقد کیا ۔انہوں نے بتایا ان6دنوں میں ہم کوشش کریں گے کونسل کے حدود میں آنے والے علاقوں میں ناجائز قبضے سے پاک،گار بیج فری،پلاسٹک فری کے علاوہ جہاں جہاں غیر قانونی ہوڈنگ ہوگی اس کو اتارا جائے گا۔ کا پیغام دیں گے ۔جبکہ سب سے اہم جو ہے وہ یہ ہے کہ ہر علاقہ صاف رہے۔انہوں نے بتایاسرکار کی کوشش ہے کہ ہرسکیم کے بارے میں لوگوں کو یہ پتہ چلے کہ سرکاری کے پاس کیا کیا سکیم ہے ۔خیال ہے28نومبر سے4دسمبر تک یہ ہفتے منانے کا سلسلہ جاری رہے۔