سید اعجاز
ترال/مائی ٹاون مائی پرائیڈ پروگرام کے جن ابھیان کے دوسرے مرحلے کے دوران جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے ترال میں قائم میونسپل کمیٹی میں بدھ کے روز دوسرے روز بھی مسلسل ”مائی ٹاون مائی پرائیڈ“ کے تحت پروگرام جاری رہا ہے جس دوران یہاں مختلف محکموں نے سٹال بھی سجائے تھے ۔اس سلسلے میں تیسرت روز بھی وزٹنگ افسران نے شرکت کی تھی اور یہاں اس پروگرام میں کا جائزہ لیا ۔جمعرات کو جن وزٹینگ افسران نے پورگرام کا جائزہ لیا ان میںشوکت رشید وانی سابق انجینئر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی سونمرگ بھی شامل رہے ہیں انہوںنے ایم سی ترال کا دورہ کیا اور آس پاس کے کچھ مقامات کی نشاندہی کی جو سیاحت کی ترقی کے لیے فروغ دینے میں مدد دے سکتا ہے۔اس کے علاوہ مزکورہ افسرا ن نے قصبہ ترال میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے محکمہ سیاحت کے ساتھ ہوم شیلٹر رجسٹریشن کے لیے دس مستفیدین کی نشاندہی کی۔ ایم سی ترال کی جانب سے مائی ٹاو¿ن مائی پرائیڈ جن ابھیان پروگرام کے دوران تجاوزات ہٹانے، پولی تھین مخالف مہم، شجرکاری مہم اور کچرے کے ماخذ کو اکٹھا کرنے اور آن لائن خدمات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی کیمپس کا انعقاد بھی کیا گیا۔
پروگرام میں نوڈل افسر بشیر احمد،۔میونسپل کمیٹی کے افسران اور صدر میونسپل کمیٹی ترال منظور احمد خان موجود تھے جبکہ علاقے میونسپل کمیٹی کے احاطے میں مختلف محکموں کے ملازمین نے سٹال سجائے تھے جن کا افسران نے سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لیا