سید اعجاز
سری نگر:02،دسمبر: ڈائریکٹر یٹ آف آیوش ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر پلوامہ اور محفل بہار ادب شاہورہ کے اشتراک سے گورنمنٹ مڈل اسکول آرمولہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں آرمولہ، بٹ نورہ، گڈھ بگ کے سینکڑوں مرد و زن کا ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے علاج و معالجہ کیا۔ کیمپ کا افتتاح نوڈل آفیسر آیوش پلوامہ ڈاکٹر مشتاق احمد نے بہار ادب شاہورہ کے اراکین عبد الرشید شاہوری اور بلال حمید شاہوری کی موجودگی میں کیا۔ کیمپ کے دوران لوگوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی۔ علاقہ شاہورہ کے لوگوں اور مقامی اوقاف کمیٹی نے ضلع انتطامیہ، محکمہ ایوش اور محفل بہار ادب شاہورہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقہ میں اس طرح کے مزید کیمپ لگانے کی اپیل کی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بہار ادب شاہورہ نےاس سے قبل تملہ ہال، پتی پورہ اور دیگر علاقوں میں اس طرح کے طبی کیمپوں اہتمام کیا۔جبکہ حال ہی میں شاہورہ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ جس کا فائنل میچ شاہ ظہور سپورٹس سٹیڈیم تملہ ہال میں کچھ دنوں میں ہونے جارہا ہے۔