بھارتیہ جنتا پارٹی نےکہا ہے کہ کہ وہ دن گئے جب جب نیشنل کانفرنس نے انتخابات جیتنے کے لیے1987میں سیکورٹی فورسز اور سرکاری مشینری کا استعمال کیا اور آج کی پیڑی خاندنی حکمرانی کرنے والی پارٹیوں کی مفاد پرست سیاست سمجھ کر اب شفافت اور جوابدہ حکمرانی کی سیاست میں یقین رکھتے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بیان کے رد عمل میں پردیش بی جے پی کے صدر الطاف ٹھاکر نے کہا کہ بی جے پی پورے ملک میں شفاف سیاست کررہی ہے اور جموں و کشمیر بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے کیونکہ پارٹی شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے ڈاکٹر فاروق کے تبصروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ این سی شاید 1987 کے انتخابات کو بھول گئی ہے جب اس نے انتخابات جیتنے کے لیے سیکورٹی فورسز اور سرکاری مشینری کا استعمال کیا تھا۔ "آج ڈاکٹر فاروق شاید اسی کی امید کر رہے ہیں لیکن وہ دن گئے جب سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ کو پولنگ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ شاید، این سی نے پہلے ہی شکست قبول کر لی ہے اور اب لنگڑے بہانے بنا رہی ہے،“ ٹھاکر نے کہا۔انہوں نے کہا کہ این سی اپنے گھر کو ترتیب دینے میں ناکام رہی ہے کیونکہ ڈاکٹر فاروق ہر الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں اور ان کے بیٹے عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ وہ ریاست کی بحالی تک الیکشن نہیں لڑیں گے۔ٹھاکر نے کہا کہ بی جے پی شفاف سیاست کھیل رہی ہے اور امید ہے کہ لوگ اپنی پسند کی پارٹی کا انتخاب کریں گے جہاں دھوکہ دہی اور جھوٹے وعدوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جموں و کشمیر پر تقریباً سات دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی پارٹیوں کی طرف سے کھیلی جانے والی گھٹیا سیاست کو سمجھ لیا ہے صرف اقتدار کے مزے لینے کے لیے اور کچھ نہیں۔