منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

اننت ناگ میں سالانہ ادبی کانفرس منعقد

مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کئی شاعروں ،ادیبوں اور قلمکاروں کی شرکت

by Srinagar Mail
05/12/2022
A A
اننت ناگ میں سالانہ ادبی کانفرس منعقد
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر: 5،دسمبر: / ضلع اننت ناگ میں معروف ادبی تنظیم انجمن شعرو ادب جنوبی کشمیر کے اہتمام سے سالانہ کانفرس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے شاعروں، ادیبوں اور قلمکاروں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ میں انجمن شعرو ادب جنوبی کشمیر نے مراز ادبی سنگم اور ویلی انٹر نیشنل ہائی سکول کے اشتراک سے سالانہ ادبی کانفرنس منعقد کی۔تقریب میں مشروع نصیب آبادی نے کلیدی خطبہ پیش کیا اور مہمانوں کا استقبال کیا۔تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔پہلی نشست کی صدارت ریاض انزنو نے کی۔ ایوانِ صدارت میں مراز ادبی سنگم کے صدر علی شیدا ،نائب صدر ڈاکٹر محمد شفیع ایاز، انجمن شعرو ادب کے سرپرست نادر احسن اور وادی کے معروف شاعر، ادیب ، قلمکار اور نوو ادبی کاروان پلوامہ کے سرپرست عبدالرحمان فدا شامل تھے۔اس موقع پریوسف جانگیر نے ادب اور صحافت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صحافت کو کسی بھی صورت میں ادب سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔نامور شاعر علی شیدا نے کہا کہ مراز ادبی سنگم جنوبی کشمیر کی ہر ادبی انجمن کو ااپنا دست تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ریاض انزنو نے کہا کہ انجمن شعرو ادب جنوبی کشمیر نوجوان اور گمنام قلمکاروں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے میں پیش پیش رہے گی۔ نشست میں فرحان ولرہامی کا شعری مجموعہ ”زآج پل “کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ فرحان ولرہامی کو توصیفی سند سے بھی نوازا گیا۔تقریب میں کئی قلمکاروں کو انعامات سے نوازا گیا۔جن میں علی شیدا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، سلطان محمد سلطان کو خلعت رسل میر اور ڈاکٹر شیدا حسین شیدا کو خلعت شاد بیاد پروفیسر غلام محمد شاد سے نوازا گیا۔نظامت کے فرائض رئیس جاں نثار نے انجام دئے۔ تقریب میں کئی صحافیوں کی بھی عزت افزائی کی گئی۔تقریب کی دوسری نشست میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ شاعرہ قمر حمیداللہ کی صدارت میں ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام ہوا۔ایوانِ صدارت میں سلطان محمد سلطان، بشیر زائر اور تنہا شہل پوری موجود تھے۔مشاعرے میں نظامت کے فرائض منظور خالد نے انجام دئے۔مشاعرے میں کئی شعرا نے اپنا کلام پیش کیا۔تقریب کے ا?خر پر نادر احسن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

وہ دن گئے جب این سی نے 1987 میں الیکشن جیتنے کے لیے سیکورٹی فورسز، سرکاری مشینری کا استعمال کیا: بی جے پی لیڈر الطاف ٹھاکر

Next Post

آڈی جن دمہال کولگام کے پل کو اولین ترجیحات میں تیار کیا جائے

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post

آڈی جن دمہال کولگام کے پل کو اولین ترجیحات میں تیار کیا جائے

سب انسپکٹر فاروق احمد کے قتل کیس کی تحقیقات

شرمال شوپیان ،میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا گیا

شرمال شوپیان ،میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail