سری نگر: 5،دسمبر: کے این ایس : نیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکرٹری و سابقہ وزیر سکینہ ایتو نے کہا کہ وادی میں موسم سرما شروع ہوتے ہی عام لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڈ رہا ہے، اور انتظامیہ زمینی سطح پر کئی نظر نہیں آرہی ہے، کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق نیشنل کانفرنس کے لیڈر سکینہ ایتو نے کہا کہ آڈی جن دمہال پل کو ابھی تک مکمل نہیں ہو رہا ھے، متعلقہ ایجینسی اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی، انھوں نے کہا کہ برف باری کے دوران اس روڈ سے گزرنا آسان نہیں ہورہا ھے، نورآباد کے نصب فیصد آبادی اسی روڈ سے ان کا آنا جانا ہے جس میں خاص کر طلبہ و طالبات، بیمار، سرکاری ملازم وغیرہ قابل زکر ہے، جنکو برف باری کے دوران اس آڈی جن ڈاﺅرجن سے گزرنا کافی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڈ رہا ہے، خاص کر حاملہ عورتوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڈ رہا ہیں، انھوں نے کہا کہ اس پ±ل پر کافی سست رفتاری کے ساتھ کام ہورہا ھے، اور متعلقہ محکمہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، سکینہ ایتو نے گورنر انتظامیہ و ضلع انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ وہ اس آڈیجن دمہال پ±ل کو بلاتاخیر تیار کیا جائے اور ٹرانسپورٹ کو اسی پل کے زریعے برف باری کے دوران چلنے کا راستہ تیار کیا جائے، تاکہ نورآباد کے لوگوں کو کسی حد تک راحت مل جائے۔