سری نگر:06،دسمبر: سیکورٹی فورسز نے منگل کو جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک دیسی ساختہ بم کا پتہ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق پولیس اور فورسز کو پہاڑی ضلع شوپیان کے شرمال علاقے میں ایک آئی ای ڈی کا پتہ لگایا جس کے فوراً بعد، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا اور اس نے بعد میں آئی ای ڈی کو ایک کنٹرول شدہ دھماکے میں بحفاظت تباہ کر دیا۔پچھلے پندرہ دن میں شوپیاں ضلع میں یہ دوسرا آئی ای ڈی کا پتہ چلا اور بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔25 نومبر کی شام کو امام صاحب شوپیاں میں پولیس اور فوج کی 44 آر آر کی مشترکہ فورس کو ایک آئی ای ڈی ملا جسے ککر میں نصب کیا گیا تھا۔ آئی ای ڈی کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔