سری نگر:06،دسمبر: : جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے یوم تاسیس پر ٹرسٹ کے ہیڈ آفس بلال کالونی صورہ سرینگر میں 11دسمبر 2022کو ایک مفتی طبی کیمپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ کی صدارت میں منعقد کیاجارہا ہے جس میں کئی ایک شخصیات کے علاوہ رضاکاروں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔ اس موقعے پر مریضوں کو مفت علاج و معالجہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کا قیام 1997میں معروف ٹریڈ یونین لیڈر غلام رسول بیگ کی یاد میںعمل میں لایا گیا تھا اور تب سے تادم ایں ٹرسٹ کی جانب سے مفتی طبی کیمپوں اور بلڈ ڈونیشن کیمپوں کے ساتھ ساتھ غربائ اور ضرورت مندوں کےلئے دیگر فلاحی پروگراموں کا انعقاد برابر کیا جارہا ہے۔