جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا کی صدارت میں معمول کی ماہانہ جائزہ میٹنگ

کشمیری پنڈت ملازمین کودی گئی دھمکی پرغوروخوض ،ملی ٹنٹوں اورامن وملک دشمن عناصرکیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے پر اتفاق

by Srinagar Mail
06/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۶، دسمبر: جے کے این ایس : مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے منگل کو ایک اہم میٹنگ میںجموں وکشمیر کی تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ حکام نے نئی دہلی میں کہاکہ کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی ذیلی شاخTRF کی طرف سے کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے 56 ملازمین کی ”ہٹ لسٹ“جاری کرنے کے کچھ دن بعدہونے والی ہائبرڈموڑ میٹنگ میں سینئر سیکورٹی حکام نے شرکت کی ،جن میں نیم فوجی دستوں اور جموں وکشمیر کی سیول وپولیس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بشمول ڈی جی پی دلباغ سنگھ ،چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ،داخلہ سیکرٹری اور دیگر افسران بھی شامل ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق معلوم ہواکہ مرکزی داخلہ سیکرٹری اجے بھلا کی صدارت میں یہ میٹنگ تقریباًساڑھے12بجے ہائبرڈموڑ میں شروع ہوئی ،جس مرکزی وزارت داخلہ کے سینئر افسران ، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل دنکر گپتا کی موجودگی میں اس میں شرکت کی۔وزارت کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ اجلاس ملک بھر میں داخلی سلامتی کا جائزہ لینے کے لیے ایک باقاعدہ معاملہ ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے سیول وسیکورتی حکام بھی اس میٹنگ میں شامل ہوئے، جو کہ ہائبرڈ موڈ میں منعقد کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں ایک عہدیدار نے بتایا کہ میٹنگ میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔انہوںنے بتایا کہ یہ ایک معمول کی ماہانہ جائزہ میٹنگ ہے اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے کچھ نمائندوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس میں شرکت کی۔حکام کے مطابق ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ وادی میں کام کرنے والی کشمیری پنڈت برادری کے لوگ خوف و ہراس کی حالت میں ہیں جب ایک دہشت گرد گروپ نے ان میں سے 56 ملازمین کی ”ہٹ لسٹ“ جاری کی۔حکام نے بتایاکہ کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی شاخ، (TRF) سے منسلک ایک بلاگ نے 56 کشمیری پنڈت ملازمین کی فہرست شائع کی ہے جنہیں وزیر اعظم کے بحالی پیکیج کے تحت بھرتی کیا گیا تھا، اور ان پر بڑھتے ہوئے حملوں کا انتباہ دیا گیا تھا۔مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں بتایاگیاہے کہ کشمیری پنڈت ملازمین کودی گئی دھمکی ایک فرسٹیشن کانتیجہ ہے ،کیونکہ اگست2019کے بعد سیکورٹی فورسزنے ملی ٹنسی کے بنیادی ڈھانچے کو عملاً تہس نہس کرکے رکھدیاہے اوراس دوران ملی ٹنٹ مخالف کارروائیوں میں سیکورٹی فورسزکوبڑی کامیابی حاصل ہوئی ہیں ،جن میں درجنوں مقامی وغیر ملکی ملی ٹنٹوں کے علاوہ کئی مطلوب کمانڈروں کی ہلاکت بھی شامل ہے ۔سیکورٹی وانٹیلی جنس حکام نے میٹنگ میں بتایاکہ اقلیتوں بالخصوص پنڈتوںکو ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنانے کامقصد امن وامان کی بہتر ہوئی صورتحال میں رخنہ ڈالنا اورعام شہریوں میں خوف وہراس پھیلانا ہے ۔مرکزی داخلہ سیکرٹری نے میٹنگ میں بتایاکہ مرکزی حکومت نے کشمیر سے ملی ٹنسی کامکمل صفایا کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کوکھلی چھوٹ دی ہے ،اورسیکورٹی فورسز بشمول جموں وکشمیر پولیس نے باہمی تال میل کیساتھ ملی ٹنٹوں کے ہر ہتھکنڈے اورسازش کوناکام بنایا،اورآگے بھی اسی جذبے کیساتھ ملی ٹنٹوں اور امن وملک دشمن عناصر اورقوتوں کیخلاف یک جٹ ہوکر کارروائیاں جاری رکھنی کی ضرورت ہے ،تاکہ جموں وکشمیر خصوصاًوادی میں لوگ بغیر کسی ڈر یاخوف کے اپنی روزمرہ کی زندگی گزار سکیں ۔دہشت گردوں کے ذریعہ ٹارگٹ کلنگ کے بعد، وادی میں پی ایم آر پی کے تحت کام کرنے والے کئی کشمیری پنڈت ملازمین جموں منتقل ہو گئے ہیں اور وہ 200 دنوں سے زیادہ عرصے سے جموںمیں احتجاج کر رہے ہیں اور وہ ان کے باقی ساتھیوں کو بھی جموںمنتقل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں جموں و کشمیر میں تشدد کے کئی واقعات رونماہوئے ہیں جن میں معصوم شہریوں، سیکورٹی اہلکاروں پر حملے اور سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں شامل ہیں۔حکومت نے پارلیمنٹ کو مطلع کیا تھا کہ جموں و کشمیر میں 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے جولائی2022 تک 5 کشمیری پنڈتوں اور 16 دیگر ہندوو¿ں اور سکھوں سمیت 118 شہری مارے گئے۔مئی2022 میں جموں کے کٹرہ کے قریب ایک بس میں آگ لگنے سے4ہندو یاتری ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہو گئے تھے۔پولیس کو شبہ ہے کہ آگ بھڑکانے کےلئے چپکنے والے بم کا استعمال کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے یوم تاسیس 

Next Post

کشمیر میں سردی کی شدت برقرار، صبح گہری دُھند،کم روشنی،دن بھر یخ بستہ ہوائیں

Related Posts

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

وزیر اعظم نے کی بھارت 6G ویژن دستاویز کی نقاب کشائی اور کیا6G,R&D ٹیسٹ بیڈ کا آغاز

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

وزیر اعظم مودی نے اپنے فیصلہ کن اقدامات سے یہ پیغام دیا کہ بھارت کمزور نہیں*

وزیر داخلہ امت شاہ نے کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب ماتا شاردا دیوی مندر کا افتتاح کیا

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کیا جہلم ریور فرنٹ کے جاری کام کا جائے وقوعہ پرازخود معائنہ

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کیا جہلم ریور فرنٹ کے جاری کام کا جائے وقوعہ پرازخود معائنہ

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

ایوان زیریں لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کے درمیان منگل کوجموں وکشمیر کے سالانہ میزانیہ پرصوتی ووٹ سے مہرتصدیق ثبت

Next Post
بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ کچھ میدانی علاقوں برف باری کا امکان:موسمیات

کشمیر میں سردی کی شدت برقرار، صبح گہری دُھند،کم روشنی،دن بھر یخ بستہ ہوائیں

شادی پورہ گاندربل اورپٹن میں پولیس کی کارروائیاں

شادی پورہ گاندربل اورپٹن میں پولیس کی کارروائیاں

رضاکارانہ خون کے عطیہ کے لیے لوگوں کو تعلیم دینے، حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت :ایل جی منوج سنہا

آرمد فورسز فلیگ ڈے۔ایل جی منوج سنہا نے فوج اور ان کے اہلخانہ کو مبارک باد پیش کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail