گاندربل،پٹن :۶، دسمبر: منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس چوکی شادی پورہ گاندربل نے ایک بدنام منشیات فروش کو ممنوعہ مواد کے ساتھ گرفتار کیا ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم نے گشت کے دوران، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گاندربل کی نگرانی میں ڈی او شادی پورہ کی قیادت میں پولس پارٹی نے حکمت کےساتھ ملزم کو پکڑ لیا۔ اس کی ذاتی تلاشی کے دوران، ممنوعہ مادہ کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد کر کے موقع پر ضبط کر لی گئیں۔ ملزم کو گرفتار کیا گیا جس نے پوچھ گچھ پر اپنی شناخت شاہجہاں پرہ ولد نذیر احمد پارہ ساکنہ ززونہ ظاہر کی۔ اس سلسلے میں، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر328/2022 گاندربل میں درج کیا گیا، اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ گاندربل پولیس ضلع سے منشیات کی مہلک لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہے اور اس طرح کی کارروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ منشیات فروشی سے متعلق معلومات شیئر کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ قانون کے تحت مناسب کارروائی شروع کی جاسکے۔اس دوران پٹن پولیس نے درگام کراسنگ کے نزدیک2منشیات فروشوں کو29 کلو گرام ممنوعہ پوست کی بھوسے جیسی مادہ سمیت گرفتار کیا۔پولیس نے بتایاکہ درگام پٹن کراسنگ پر معمول کے ناکے کی چیکنگ پر،ایس ایچ اﺅ پٹن انسپکٹر سرجان احمد نے ایس آئی عارف احمدانچارج پولیس چوکی پلہالن کی مدد سے2منشیات فروشوں شبیر احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار اور بشیر احمد ڈار ولد عبدالرزاق ڈار ساکنان شیر کالونی سوپور کوگرفتار کیا۔ حراست میں لےکر ان کے قبضے سے 29 کلو گرام ممنوعہ پوست کی بھوسے جیسی مادہ برآمد کر لی گئی۔پولیس تھانہ پٹن میں گرفتار ملزمان کیخلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔