سری نگر:۶، دسمبر: جاری خشک موسمی صورتحال اور مطلع صاف رہنے کے بیچ پوری کشمیر وادی میں سردی کی شدت برقرارہے جبکہ منگل کی صبح کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی گہری دُھندکے بعددن بھر یخ بستہ ہوائیں چلتی رہیں ۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ اتوار اور پیرکی درمیانی شب درجہ حرارت ریکارڈمنفی3.4ڈگری سینٹی گریڈ درج ہونے کے بعدپیراورمنگل کی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم پارہ منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا ۔اس دوران موسمیاتی ماہرین نے کہاکہ اگلے10سے15دنوں کے دوران موسم کی کوئی خاص سرگرمی متوقع نہیں ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے کہاکہ 9دسمبر سے مغربی ہواﺅں کے عمل دخل کاامکان ہے ،جس کے نتیجے میں میدانی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے اور اونچے علاقوں میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی برف باری متوقع ہے۔جے کے این ایس کے مطابق اتوار اور پیرکی درمیانی رات کے مقابلے میں پیراورمنگل کی شب سری نگرسمیت وادی کے بیشتر میدانی علاقوںمیں رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ اتوار اور پیرکی درمیانی شب درجہ حرارت ریکارڈمنفی3.4ڈگری سینٹی گریڈ درج ہونے کے بعدپیراورمنگل کی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم پارہ منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا جومعمول سے1.3ڈگری سینٹی گریڈکم تھا۔انہوںنے بتایاکہ گزشتہ رات اونتی پورہ ، پانپور،شوپیان ،پہلگام ،گلمرگ اورکپوارہ سردترین مقامات رہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اورمنگل کی درمیانی ااونتی پورہ اور میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.6اورمنفی4ڈگری سینٹی گریڈ درج کیاگیاجبکہ پہلگام ،گلمرگ اورکپوارہ میں رات کاکم سے کم درجہ حرارت باترتیب3.8،3.5اور2.7ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا۔اسکے علاوہ قاضی گنڈمیں منفی2.2،کوکرناگ میں منفی0.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔اس دوران موسمیاتی ماہرین نے بتایاکہ جموں وکشمیرمیں اگلے 10سے15 دنوں کے دوران موسم کی کوئی خاص سرگرمی متوقع نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک کمزور مغربی ڈسٹربنس 9 دسمبر کو جموں و کشمیر کو متاثر کرسکتی ہے۔تاہم اس کے زیر اثر میدانی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے اور اونچے علاقوں میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی برف باری متوقع ہے۔انہوںنے بتایاکہ زیادہ تر سرگرمی بانڈی پورہ، گاندربل اور اننت ناگ اضلاع کے ساتھ ساتھ کپواڑہ ضلع کے چند اونچی علاقوں میں دیکھی جائے گی۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ میدانی علاقوں میں برفباری کے امکانات بہت کم ہیں۔ اور ہو سکتا ہے کہ میدانی علاقوں میں ہر جگہ بارش نہ ہو۔انہوںنے کہاکہ جموں کے علاقے میں کسی اہم سرگرمی کی توقع نہیں ہے، حالانکہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔