- سید اعجاز
ترال//ڈسٹرکٹ ڈیو لوپمنٹ کونسل ممبر ( ڈی ڈی سی) ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے جمعرات کے روز ترال کے کئی علاقوں جن میں امیر آباد،ہرد میر،سنگرامہ اور گف کرالہ کا دورہ کیا ہے ۔دورے کے دوران انہوں نے کئی عوامی وفود سے ملاقات کی ہے ۔ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے اس دوران بجلی کے 2ٹرانسفارمروں کو عوام کے نام وقف کیا ہے جس دوران یہاں انتظامیہ کے کئی محکموں کے افسران اور ملازمین بھی ان کے ساتھ تھے ۔ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا امیر آباد سے آج تک کوئی بھی اپنے علاقے کے مسائل لیکر ان کے پاس نہیں آئے ہیں لیکن آج میں نے سوچا میں ہی ان لوگوں کے پاس جاﺅں گاتاکہ عوام کو کیا مشکلات ہیں ۔انہوں نے بتایا ہمیں سرینگر میں سیکورٹی زون میں رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں ہر ایک کا پہنچنا مشکل ہے جس کی وجہ سے میں یہاں خود ہی آیا ۔انہوں نے بتایا ہر میر میں عوام زمین فراہم کرے گئی تو نوجوانوں کو کھیلنے کے لئے ایک کھیل کا میدان بھی تعمیر کیا جائے گا۔ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے گزشتہ کئی روز سے ترال کے مختلف دور دراز علاقوں کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے عوام سے ملاقات کیا ہے اور آئندہ گرام سبھا سے قبل عوام کے آراءکو جاننے کی کوشش ہے ۔انہوں نے بتایا میں گرام سبھا سے قبل اپنے21پنچائتوں میں جا کر عوام سے ملوں گا اور اس کے بعد ہی کوئی پلان ترتیب دیا جائے گا ۔