کولگام / جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں ترکہ ٹچلو اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ہیپاٹائٹس کی بیماری کے پھیلنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، نیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکریٹری و سابقہ منسٹر ڈاکٹر سکینہ ایتو نے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ سکینہ ایتو نے کہا کہ یاری پورہ، اور اس علاقے میں واٹر سپلائی اسکیموں کے فلٹریشن پلانٹس میں جو پینے کا پانی جارہا ھے اسکو فوراً معاینہ کرے ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کولگام سے کہا کہ وہ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے اولین ترجیحات میں اس پر روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے، انہوں نے کہا، "ماہرین کی ٹیموں کو ان علاقوں میں تعینات کیا جانا چاہیے تاکہ وہ ان عوامل کی گہرائی میں جائیں جن کے نتیجے میں یہ مہلک بیماری پھیلی ہے۔” اس بیماری کو روکھ تھوم کے لیے جلد از جلد جنگی صورتحال میں کام شروع کرئے، تاکہ کسی اور بچے کی جان نہ چلی جائے ہو، نیشنل کانفرنس کے خواتین لیڈر سکینہ ایتو نے گورنر انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ھے کہ وہ بلا تاخیر ان علاقوں کے ایک ماہرین ٹیم کی روانگی کرئے، تاکہ اس بیماری کو روک تھام کے لیے علاقے کے لوگ راحت کی سانس لے،