جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے یاری پورہ، بہی باغ میں ترکہ ٹچلو اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ہیپاٹائٹس کی بیماری کے پھیلنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اپنے ایک بیان میں تاریگامی نے کہا کہ یاری پورہ، بیہی باغ اور اس علاقے میں واٹر سپلائی اسکیموں کے فلٹریشن پلانٹس جو بھاری لاگت سے تعمیر کیے گئے ہیں وہ یا تو غیر فعال ہیں یا جزوی طور پر فعال ہیں۔انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے ایک جامع ہنگامی منصوبہ تشکیل دیں۔
انہوں نے کہا، "ماہرین کی ٹیموں کو ان علاقوں میں تعینات کیا جانا چاہیے تاکہ وہ ان عوامل کی گہرائی میں جائیں جن کے نتیجے میں یہ مہلک بیماری پھیلی ہے۔”