بشارت رشید
ترال //جہاں ایک طرف سرکار نے ترال علاقے کی تقریباً تمام اہم رابطہ سڑکوں کو گزشتہ کئی سالوں کے دوران تعمیرکر کے ان پر میکڈم بچھایا ہے وہی دوسری جانب ترال سب ضلع کا ایک دور افتادہ گاو¿ں بنگ پال کارمولہ اب بھی سڑک کے رابطے سے محروم ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ایم جی نریگا کے تحت تعمیر ہوئی سڑک پر مجبوراًپیدل چلنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے آبادی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نےروز نامہ سرینگر میل کے آن لائن ایڈیٹر سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارمولہ سے بنگ پل تک سڑک کی خستہ حالی کے پیش نظر انہیں ہر گزرتے دن کے ساتھ گونا گو مشکلات کا سامنا رہتا ہے، جبکہ متعلقہ حکام اس معاملے کی جانب توجہ نہیں دیتے۔ سوموار کے روز ایک بزرگ خاتون زینما بیگم کارمولہ سے بنگپل پیدل سفر کرنے کے دوران سڑک کی خستہ حالی پر ناراضگی کا اظہار کرنے کے دوران سرکار سے علاقے میں سڑک کو تعمیر کرنے کی مانگ کر رہی تھی۔ ادھر مقامی لوگوں کے مطابق سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے بزرگ لوگوں اور سکولی بچوں کو خاص کر بارش اور برف باری کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ مزکورہ سڑک کو جلد از جلد تعمیر کیا جائے تاکہ انہیں مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مزکورہ علاقے کو ایک بار ماڈل ولیج کا درجہ بھی دیا گیا ہے تاہم زر کثیر خرچ کرنے کے باجود زمینی حالت جوں کی تو بنی ہے جس کی وجہ سے آبادیدور جدید میں مشکلات سے دو چار ہے انہوں نے ایل جی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے´۔