وہاب کلچرل سوسائٹی حاجن کی جانب سے ضلع بانڈی پورہ کے ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں ڈاکٹر عزیز حاجنی کی زندگی اور کارناموں سے متعلق رواں ماہ کے دوران شاندار کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مقابلے پہلے ضلع کے مختلف مقامات پر منعقد کئے گئے اور آخر پر چار اسکولوں کے درمیان گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول حاجن میں فائنل مقابلہ منعقد کیا گیا ۔جس میں گورنمنٹ ہائی اسکول اَشم سوناواری نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے سب پر سبقت لی۔واضح رہے کہ جیتنے والی ٹیم کو ۵۲ دسمبر کو ٹاون ہال حاجن میں ایک اہم تقریب کے دوران نقد انعام اور اسناد سے نوازا جاے گا۔آج کی تقریب پر سابق چیف ایجوکیشن آفیسر شیخ غلام محمد، صدر وہاب کلچرل سوسائٹی ڈاکٹر ریاض الحسن ، جنرل سیکریٹری مجید مجازی ، ضلع صدر ٹیچرس فورم بانڈی پورہ میر بشیر احمد، انچارج گرلز اسکول حاجن محمد اعظم، معراج الدین پرے، زونل کلچرل کاڈینیٹر منتظر منیر، محمد یعقوب پرے اور منظور احمد شاہ کے علاوہ درجنوں اساتذہ اور طلبہ و طالبات موجود تھے۔