سری نگر:16،دسمبر: کے این ایس : سابق ڈائر ایکٹر جنرل آف پولیس و بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے بانی ڈاکٹر مسعود چوہدری جمعہ کے صبح جموں میں انتقال کر گئے ہیں ۔اس دوران جموںو کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکٹری محمد یاسین پسوال سمیت طبقے کے باقی لوگوں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کر کے مرحوم کے حق میں دعا مغفرت کی ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق طبقے کے مطابق سابق ڈائر ایکٹر جنرل آف پولیس اور بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے بانی ڈاکٹر مسعود چودہدری طویل علالت کے بعدجمعہ کی صبح جموں میں انتقال کر گئے ۔مرحوم کا نماز جنازہ شام چار بجے گوجر چیر ٹیبل ٹرسٹ جموں میں ادا کی گئی ہے جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔مرحوم کے وفات پر مختلف طبقہ ہائے فکر کے ساتھ جموںو کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکٹری محمد یاسین پسوال نے مرحوم کے وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم گوجر طبقے کے پہلے آئی پی ایس تھے جنہوں نے اس پسماندہ قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے بہت کا م کیا ہے پسوال نے اایک بیان میں بتایا کہ مرحوم کے خدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر کے مرحوم کے حق میں دعاءمغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔اس دوران کچھ لوگوں نے مرحوم کو گوجر بکروالوں کا سرسید احمد خان قرار دیا ہے جنہوں نے اس قوم کے لئے بہت کچھ کیا ہے اور انہیں اپنی ٹانگوں پر کھڑا ہونے کی تحریک دی ہے ۔