بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

موسم سرما کے ساتھ ہی پانپور میں مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع

محکمہ ٹورازم جنوبی کشمیر کی طرف توجہ دیگا تو ہزاروں نوجوانوں کو روزگار حاصل ہو سکتا ہے/ ماہر ماحولیات

by Srinagar Mail
17/12/2022
A A
موسم سرما کے ساتھ ہی پانپور میں مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:17،دسمبر: / موسم سرما میں ہر سال لاکھوں مہاجر پرندے وادے کشمیر وارد ہوتے ہیں اور مختلف جھیلوں میں اپنا ڈھیرہ ڈالتے ہیںاس دوران یہ مہمان پرندے وادی کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے پانپورہ میںموجود مختلف جھیلوں میں بھی پہنچ جاتے ہیں۔اور ہر سال کی طرح اس سال بھی آنے والے دنوں میں برف باری کے دوران بڑی تعداد میں مہاجر پرندوں کی آمد کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق موسم سرما شروع ہونے کے ساتھ ہی پلوامہ میں مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔دنیا کے کئی ممالک سے ہر سال موسم سرما کے دوران بڑی تعداد میں مہاجر پرندے پانپورہ پلوامہ کے جھیلوں میں اپنا ڈھیرہ جمالیتے ہیں اور مارچ اپریل تک یہاں قیام کرنے کے بعد واپس اپنے ملکوں کو جاتے ہیں۔ضلع پلوامہ کے پانپورہ میں کئی جھیل ہیں جن میں چھتلم جھیل کافی خوبصورت اور مشہور بھی ہے۔جان محمد نامی شخص جو کہ ایک این جی او سے وابستہ ہے نے بتایا کہ ہر سال لاکھوں مہمان پرندے پانپور کے ان جھیلوں میں آتے ہیں اور ان کے آنے سے یہاں کے جھیل خوبصورت منظر پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال اکتوبر 2022 سے 15 دسمبر تک 40 ہزار کے قریب مختلف قسم کے پرندے آئے ہیں اور آنے والے دنوں اور برف بھاری کے دوران بڑی تعداد میں مہاجر پرندوں کی آمد کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے جھیلوں کی خوبصورتی اور تحفظ کیلئے وائلڈ لائف ہر طرح کی کوشش کر رہا ہے۔ادھر وادی کے نامور ماہر ماحولیات ڈاکٹر روف الرفیق نے کہا اگر محکمہ ٹورازم جنوبی کشمیر کی طرف توجہ دےتو بہت ساری نئی سیاحتی جگہوں کو متعارف کیا جاسکتا ہے جسے بہت سارے نوجوانوں کو بھی روزگار حاصل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ دودھ کی پیداوار،زعفران ،باغات، سبزی، بادام دھان کی پیداوار میں کافی مشہور ہیں۔مگر آج تک سیاحتی لحاظ سے ضلع پلوامہ کی طرف کوئی خاص دھیان نہیں دیا گیا ہے۔ یہاں شکارگاہ ترال کے علاوہ بہت سارے خوبصورت مقامات اور جنگلات موجودہ ہیں۔اگر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے تو پلوامہ کے خوبصورت جنگلات ،جھیل اور دیگر مقامات سیاحوں کے توجہ کامرکز بن سکتا ہے۔جس سے یہاں کے بےروزگار نوجوانوں کو بھی روزگار حاصل ہو سکتا ہے۔ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق نے جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاسے اپیل کی ہے کہ جنوبی کشمیر خصوصا ضلع پلوامہ میں ان خوبصورت مقامات پر ڈیولپمنٹ کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں۔تاکہ یہاں بھی ٹورسٹ آکر لطف اندوز ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ یہاںکے بےروزگار نوجوانوں کو بھی روزگار مل سکے گا۔

 

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

گاندربل مےں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد

Next Post

راجوری میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے گرو نانک دیو جینتی پر مبارکباد پیش کی۔

راجوری میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک

سادھنا ٹاپ پر تازہ برف باری کرناہ کپواڑہ شاہراہ گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے بند ،علاقے میں بجلی کا نام نشان نہیں

چلہ کلان کے 40دن انتہائی کٹھن ،درجہ حرارت منفی6سے8ڈگری تک نیچے آنے کی پیش گوئی

چئیرمین سٹیزن کونسل فاروق ترالی کے ہاتھوں ‘وائبرینٹ کلاسز’ کا افتتاح

چئیرمین سٹیزن کونسل فاروق ترالی کے ہاتھوں 'وائبرینٹ کلاسز' کا افتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail