ترال: جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ہفتے کو سٹیزن کونسل کے چیئرمین فاروق ترالی نے وائبرینٹ کلاسز نامی ایک کوچنگ ادارے کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقعے پر ادارے سے وابستہ ممبران بھی موجود رہے، جنہوں نے موصوف کو اپنے ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ افتتاحی تقریب کے دوران فاروق ترالی کا کہنا تھا کہ ایسے کوچنگ اداروں سے ترال کے طالب علموں کے لئے خوش آئند قرار دیا، اور امید ظاہر کی ہے کہ مزکورہ کوچنگ ادارے سے وابستہ اساتذہ بچوں کو بہتر انداز میں پڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر مسرت ہوئی کہ اس ادارے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کام کر رہے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وائبرینٹ کلاسز کوچنگ ادارہ ڈگری کالج روڈ پر حال ہی میں کچھ نوجوانوں کی جانب سے قائم کیا گیا۔