سید اعجاز
ترال//ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے پبلک اوٹ ریچ پروگرام کے تحت ترال کے کئی علاقوںکا دورہ کر کے متعدد عوامی وفود سے ملاقی ہوا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر سنے جا سکیں گے۔ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے چڑی بھگ۔ناگہ واڑی اور پنگلش نامی گاﺅں کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے متعدد عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ہیں ۔انہوں نے بتایا یہاں کے لوگوں کےان تک پہنچنے کے لئے سرینگر آنا مشکل ہے ا سلئے میں نے مناسب سمجھا کہ میں ہی لوگوں کے پاس جا کر ان کے مختلف نوعیت کے مسائل سن لوں گا ۔انہوں نے بتایا جنتے مسائل کسی افسر کو فون کرنے سے حل ہوں گے جبکہ مسائل کو انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی نوٹس میں لایا جائے گا تاکہ عوامی شکایات کا بھر پور ازالہ کیا جائے ۔ڈی ڈی سی ممبر نے ناگہ واڑی نامی گاﺅں میں سرکاری سکول میں زیر تعلیم5طلباءکو بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرنے پرانہیں امرت چیر ٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے5سکول بیگ بطورگیفٹ فراہم کیا ہے ۔ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا پبلک اوٹ ریچ کا سلسلہ علاقے میں برابر جاری رہے گا ۔