سید اعجاز
ترال //ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینہ نے تحصیلدار نائب تحصیلدار آری پل اور محکمہ کے عملے کے ساتھ سنیچر کے روز سب ضلع کے اری پل کا دورہ کیا اور آتشزدگی کے شکار خاندان سے ملاقات کی ہے ۔اس موقعے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کنبے کو سب ڈسٹرکٹ ریڈ کراس فنڈ کے تحت 10,000 روپے کی فوری نقد امداد فراہم کی۔انہوں نے ایس ڈی آر ایف کے اصولوں کے تحت اضافی مدد کا کنبے کو یقین دلایا۔خیال رہے خضر محمد میر ایک غریب شہری کا مکان. اور گاو خانہ آگ کی ایک واردات میں جل کر خاکستر ہوا تھا۔۔