سید اعجاز
ترال //ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے اپنا پبلک اوٹ ریچھ پروگرام جاری رکھتے ہوئے ترال کے کئی علاقوں کا دورہ کر کے یہاں لوگوںکے ساتھ ملاقات کی جس دوران لوگوں مختلف مسائل کو ڈی ڈی سی ممبر کی نوٹس میںلایا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرک ڈیولوپمنٹ ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے پبلک اوٹ ریچ پروگرام کے تحت ترال کے ماحچھامہ باگندر کا دورہ کیا ہے جہاں انہوںنے گورنمنٹ ہائی سکول ماحچھامہ کی زیر تعمیر عمارت کے کام کاج کا جائزہ لیا ہے۔اس دوران ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایامزکورہ عمارت کو جدید طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے جہاں بچوں کو بیٹھنے کے لئے بہتر جگہ فراہم ہوگی جبکہ یہاں تمام سہولیات بھی دستیاب ہوں گے ۔انہوں نے ماحچھامہ کے بعد برن پتھری اورناگہ بل دور افتادہ بستیوں کا دورہ کیا ہے جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے اپنے واڑس کی تعمیر و ترقی اور دیگر شکایات ان کی نوٹس میں لایا ہے جبکہ پہلی بار لوگوں نے از خود ڈی ڈی سی ممبر کی نوٹس میں لائے ہیں ۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا انہوں نے عوام تک پہنچنے کے لئے پبلک اوٹ ریچھ پروگرام شروع کیا ہے تاکہ لوگ میرے پاس آنے کے بجائے میں ہی لوگوں کے پاس جاﺅں جو غریب غربات ہوتے ہیں اور انہیں سرینگر یا باقی علاقوں تک کرایہ خرچ نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ میں عوام کے لئے ہوں اور ہر علاقے کی یکسان تعمیر و ترقی کے لئے کام کرہا ہوں ۔