سری نگر:24،دسمبر: کے این ایس : جموں کے راجوری علاقے میں ایک خاتون کے قتل کا معمہ کو پولیس نے حل کرتے ہوئے اس کے شوہر کو اس قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق پولیس نے یہاں ہفتہ کو بتایا راجوری ضلع کے خواس گاو¿ں میں 21 دسمبر کو ایک شخص کو اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ 21 دسمبر کو قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ رات کے دوران گندھا کے ذوالفقار علی کی بیوی شمیمہ (26) نامی خاتون کی گلا کٹی لاش اس کے گھر کے قریب سے ملی تھی پولیس نے اس حوالے سے ایف آئی آر نمبر 84/2022 آئی پی سی پولیس اسٹیشن بدھل میں درج کیا گیا تھا اور لاش کو برآمد کرنے کے لیے ایک پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تھی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا تھا۔اس میں لکھا ہے کہ کیس کی تفتیش پیشہ ورانہ انداز میں شروع کی گئی تھی، اس دوران شک کی سوئی ان کے شوہر ذوالفقار علی کی طرف چلی گئی۔پولیس نے بتایامسلسل پوچھ گچھ کے دوران، اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور کہا کہ اس کی بیوی کے کسی نامعلوم شخص سے ناجائز تعلقات تھے اور اسے اس کے کردار پر شک تھا۔ مجرمانہ ارادے کے ساتھ ملزم نے اس دن جرم کی منصوبہ بندی کی اور بالآخر اس نے اسے کسی تیز دھار چیز سے قتل کر دیا۔اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر جرم کا ہتھیار، ایک چاقو بھی برآمد ہوا، مزید تفتیش جاری ہے۔