سری نگر:24،دسمبر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر اوڑی کے ہتھلنگا سیکٹر میں اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ ایک مشترکہ آپریشن میں بارہمولہ پولیس نے فوج کے ساتھ اڑی کے ہتھلنگا سیکٹر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پولیس نے بتاسنیچر کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں فوج کے 3آر آر اوراور پولیس نے ہتھلنگا سیکٹرمیں ایک آپریشن کے دوران بڑی مقدار میںاسلحہ اور گولی بارود ضبط کیا گیا ہے ۔ ایک افسر نے مزید بتایا کہ ضبط شدہ اسلحہ میں 8 اے کے 74 یو، 24 اے کے 74میگزین، 12 چائنیز پستول، 24پستول میگزین، 9 چائنیز گرنیڈ، 5 پاک گرینیڈ،5گندم کے تھیلے، 81 پاکستانی غبارے، 560 راو¿نڈز اور اے کے 24 رائفلز کے راو¿نڈز شامل ہیں۔ علاقے سے برآمد کیا گیا۔دریں اثنا، اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔