سری نگر:۴۲، دسمبر:سری نگرمیں قائم ہندوستانی محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکز کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے جمعہ کی صبح کہاکہ جموں وکشمیر اور لداخ میںرواں سال کے آخرتک مجموعی طور پر موسم خشک اورمطلع ابرآلودرہنے کاامکان ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق ماہر موسمیات سونم لوٹس نے اپنے ایک ٹویٹ میں یہ جانکاری دی کہ جموں وکشمیراورلداخ میں 26سے27اور29سے30دسمبر کے دوران موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اوپری علاقوں میں اس مدت کے دوران ہلکی سے درمیانی برف باری کا امکان ہے۔ماہرموسمیات نے مزید لکھاکہ بالائی علاقوںمیں ہلکی سے درمیانی برف باری ہونے کی صورت میں زوجیلا، مغل روڈ، سن تھن ٹاپ میں آمدورفت میں عارضی طور پر خلل پڑ سکتا ہے۔ تاہم سون لوٹس نے واضح کیاکہ 31دسمبر2022تک کسی بڑے برف باری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔