سری نگر:۴۲، دسمبر:جموں و کشمیر میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں گراوٹ کاسلسلہ جاری ہے ۔جہاں پانپور،اونتی پورہ ،پہلگام اور گلمرگ سردترین مقامات رہے ،وہیں سری نگر میں رواں موسم کی دوسری سردترین رات ریکارڈ کی گئیں جبکہ بارہمولہ ،کپوارہ اور بھدرواہ میں اس موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔دوران شب سردی کی شدت برقرار رہنے کی وجہ سے جھیل ڈل اورآنچار سمیت کئی آبگاہوں کے منجمدحصوں کادائرہ مزید وسیع ہونے کیساتھ ساتھ جمی ہوئی اوپری سطح مزیدسخت ہوگئی ۔جبکہ سری نگر ،کپوارہ ،بارہمولہ ،پانپور اور اونتی پورہ سمیت کئی علاقوںمیں پانی کے نل جم گئے اور پانی کی سپلائی میں ہفتہ کی صبح کافی وقت تک خلل پڑا۔جے کے این ایس کے مطابق حالیہ کئی ہفتوں سے جاری خشک موسم کی لہر اورآسمان صاف رہنے کی وجہ سے کشمیر وادی کیساتھ ساتھ جموں صوبے میں بھی سردی کی لہر برقراررہے ،اور بیشتر علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں درجہ حرارت پچھلی رات کے مقابلے میں0.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور یہ 22 دسمبر کو منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے محض ایک درجے نیچے تھا جو اب تک کے موسم کا سب سے سرد ترین درجہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ سال کے اس وقت موسم گرما کے دارالحکومت میں مجموعی طور پر پارہ معمول سے3.4 کم تھا۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہقاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںجمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جومعمول سے 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کی طرح تھا۔ 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے کم رہنے کے باعث مشہور سیاحتی مقام پر اس موسم کی دوسری سرد ترین رات رہی۔انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںجمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی3.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جو معمول سے 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اہلکار نے بتایا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گزشتہ رات منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔انہوںنے بتایاکہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کپوارہ میں رواں موسمکی سردترین رات تھی۔دریں اثناءکشمیر وادی میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیلات یوں جاری کی گئیں۔سری نگر :منفی5.4،پہلگام :منفی6.4،گلمرگ :منفی6.4،کپواڑہ:منفی5.3،،قاضی گنڈ :منفی4.4،کوکرناگ:منفی3.9،بارہمولہ :منفی4.5،پانپور:منفی7.0،اونتی پورہ:منفی6.2ڈگری سینٹی گریڈدرج کیاگیا۔جموں صوبہ میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیلات یوں جاری کی گئیں۔جموں :4.2،بانہال :منفی2.0، بٹوٹ:0.2، کٹرا:4.6، بھدرواہ :منفی1.5،کٹھوعہ:5.4،پونچھ:1.2،کشتواڑ :1.9،رام بن :1.8،سانبہ:5.7،ادھم پور:0.5،جموں ہوائی اڈہ :6.8ڈگری سینٹی گریڈدرج کیاگیا ۔ادھر لداخ خطہ میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیلات یوں جاری کی گئیں۔لیہہ:منفی13.0،کارگل :منفی11.6،تھوائس:منفی12.1،بیس کیمپ :منفی12.6، خلتسے :منفی8.5،پدم:منفی19.4، نوبرا :منفی10.3،یوکما :منفی13.2،اپشی:منفی14.4،نیوما :منفی17.4ڈگری سینٹی گریڈدرج کیاگیا۔