سید اعجاز
پلوامہ:پلوامہ ضلع کے شاہورہ علاقہ میں محفل بہار ادب شاہورہ ، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ضلع انتظامیہ کے اہتمام سے شاہورہ ٹی20ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج سپورٹس سٹیڈیم پلوامہ میں جمہ خانہ پلوامہ اور مژھ پونہ11کے درمیان کھیلا گیا ۔ جمہ خانہ پلوامہ نے مخالف ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ فائنل میچ کی اختتامی تقریب پرمیونسپل کمیٹی پلوامہ کے چیرمین بلال احمد ،محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ضلع آفیسرنور الحق ،محکمہ ایوش کے ضلع نوڈل آفیسرڈاکٹر مشتاق احمدنے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور جیتے والی ٹیم کو ٹرافی اور انعامات سے نوازا۔تقریب میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ شخصیات کے علاوہ ضلع کے کھیل شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں جہاں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے وہیں ٹورنامنٹ میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بھی انعامات اور اسناد سے نوازا گیا ۔اس موقعہ پر میڈیا سے وابستہ کئی افراد کے علاوہ متعدد سماجی شخصیات کو بھی اسناد سے نوازا۔محفل بہار ادب شاہورہ کے عبدالرشید شاہوری اوربلال حمید شاہوری ،جمہ خانہ کے چیرمین اور سماجی کارکن ڈاکٹر روف رفیق نے اس موقعہ پر تقاریر کیں اورعلاقہ شاہورہ میں قایم شاہ ظہور سپورٹس سٹیڈیم تملہ ہال میں بنیادی کھل سہولیات بہم رکھنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ شاہورہ میں شاہ ظہور سٹیڈیم کے قیام سے نہ صرف پلوامہ بلکہ شوپیاں ضلع کے کئی علاقوں کی مانگ پوری ہوئی ہے ۔ مہمانان خصوصی نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن اس ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنے اور صحیح سمت دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری کھلاڑی نہ صرف ملکی اور بین الاقوامی سطح پراچھی کار کردگی کارکردگی کا مظاہرہکررہے ہیں ۔ٹورنامنٹ میںجہاں پلوامہ اور شاہورہ تحصیلوں کی 24نامی گرامی ٹیموں نے حصہ لیا وہیں کچھ نیوز پورٹلوں اورسماجی رابطہ گاہوں کی طرف سے میچوں کی براہ راست نشریات سے کھیلوں کے شائقین کی بڑی تعداد نے مقابلوںکا مشاہدہ کیااور کھیل شائقین لطف اندوز ہوئے۔25اکتوبر سے شروع ہوئے ٹورنامنٹ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کونسل کے چیرمین سید باری اندرابی نے علاقہ کی معزز شخصیات کی موجودگی میں کیاتھا۔عوامی حلقوں نے محفل بہار ادب شاہورہ ، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ضلع انتظامیہ کی سراہنا کرتے ہوئے شاہ ظہور سپورٹس سٹیڈیم تملہ ہال میںاس طرح کی کھیل سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اپیل کی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ معروف کشمیری شاعر ،خوشنویس اورسرکردہ سماجی کارکن مرحوم غلام بنی شاہ ظہور کے نام سے منسوب اسٹیڈیم کے قیام پر سماجی ،ادبی اورعوامی حلقوںانتہائی مسرت کا اظہار کیا اور یہ مانگ دہرائی ہے کہ علاقہ شاہورہ میں مذکورہ شاعر کے نام پر مزید سرکاری اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے ۔