ترال میں کئی افراد پی ڈی پی میں شامل
- نیوز ڈیسک
ترال: جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ہفتے کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس دوران یہاں کئی افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ سرینگر میل کو ملی اطلاعات کے مطابق ترال کے ماچھامہ علاقے میں پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور زونل پریزیڈنٹ قطب الدین شاہ کی موجودگی میں سرپنچ محمد خلیل، پنچ نظیر احمد، ڈپٹی سرپنچ لطیف احمد، پنچ زاہدہ، عالم دین گوجر اور ذاکر الدین کے علاوہ باقی کئی افراد پارٹی میں شامل ہوئے ۔ اس موقعے پر پارٹی ترجمان اور زونل سربراہ نے مزکورہ افراد کا والہانہ استقبال کیا، اور کہا کہ ان کے آنے سے پارٹی اور لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کریں گی۔