بشارت رشید
جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے ترال سب ضلعے میں محکمہ شیپ ہسبنڈری کشمیر کی جانب سے ہفتے کو ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں محکمے کے ڈائریکٹر جنرل بشیر احمد خان بطور مہمان خصوصی شامل رہے، جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر محمد اشرف، ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی کے علاوہ اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ اور ‘شیپ بریڈرز’ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقعے پر قریباً تیرہ مستحق افراد میں ‘شیپ یونٹس’ تقسیم کئے گئے۔ پروگرام کے دوران افسران نے عوام کو آگاہ کیا کہ وہ محکمے کی جانب سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں کا فائده اٹھائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بشیر احمد خان کا کہنا تھا کہ وہ شفاف طریقے سے مستحق افراد تک اسکیموں کو پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کی وہ آئی ایس ڈی ایس اور باقی اسکیموں کا فائدہ اٹھانے کے لئے آگے آئیں۔ موصوف نے مزید کہا کہ سب ضلعے میں ملازمین کی کمی پر بھی وہ غور کرکے یہاں مزید ملازمین کو تعینات کرنے کی کوشش کریں گے۔