اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

شاہ ظہور سپورٹس ا سٹیدیم تملہ ہال میں کھیل شائقین لطف اندوز ،بنیادی کھیل سہولیات کا مطالبہ

by Srinagar Mail
24/12/2022
A A
شاہ ظہور سپورٹس ا سٹیدیم تملہ ہال میں کھیل شائقین لطف اندوز ،بنیادی کھیل سہولیات کا مطالبہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سید اعجاز
پلوامہ//پلوامہ ضلع کے شاہورہ علاقہ میں محفل بہار ادب شاہورہ ، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ضلع انتظامیہ کے اہتمام سے شاہ ظہورسپورٹس سٹیڈیم تملہ ہال پلوامہ میں شاہورہ ٹی20ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے۔ ٹورنامنٹ میں پلوامہ اور شاہورہ تحصیلوں کی 24ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ شاہ ظہور اسٹیدیم تملہ ہال میں کھیل شائقین لطف اندوز ہورہے ہیں کیونکہ علاقہ میں اس طرح کاایک جامع ٹورنامنٹ پہلی بار ہورہا ہے۔سٹیڈیم میں جہاں کھلاڑی ،شائقین کھیل اور علاقہ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجودرہتی ہے وہیں کچھ نیوز پورٹلوں اورسماجی رابطہ گاہوں کی طرف سے میچوں کی براہ راست نشریات سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ لطف اندوز ہورہے ہیں ۔25اکتوبر سے شروع ہوئے ٹورنامنٹ میں آج تک درجنوں میچ کھیلئے گئے جن میں علاقہ شاہورہ اور پلوامہ کی کئی نامی گرامی کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کونسل کے چیرمین سید باری اندرابی نے افسران اور علاقہ کی معزز شخصیات کی موجودگی میں کیاجس دوران کھلاڑیوں ، کھیل شائقین اور علاقہ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جبکہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ایس جے سی سی تملہ ہال اور ٹہاب ٹائیگرس کے درمیان کھیلا گیا جو کہ تملہ ہال نے جیت لیا۔اس کے اگلے روزپہلا مقابلہ نیلورہ اور بٹ نور کے درمیان ہوا جو نیلورہ نے جیت لیا ۔دوسرامیچ چند گام اور نائرہ کے مابین ہوا جو چندگام نے جیت لیا ۔ ٹورنامنٹ کا اہم میچ جمہ خانہ پلوامہ اور ینگ بائز لتر کے درمیان کھیلا گیا جو جمہ خانہ پلوامہ نے جیت لیا ۔اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں گابر پورہ ،مژپونہ ،اچھن ،الائی پورہ ،چڈرن ،ذاسو ،چکورہ دیہات کی ٹیموں نے اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ علاقہ میںزیر تعمیر شاہ ظہور سپورٹس اسٹیڈیم کے قیام سے نہ صرف پلوامہ بلکہ شوپیاں ضلع کے کھیل شائقین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ پلوامہ اور جموں و کشمیر سپورٹس کونسل سے مذکورہ اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات جن میں کھلاڑیوں کیلئے بیٹھنے کی جگہ ،ٹیموں کو درکار ضروری کھیل سامان کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم میں ڈرسنگ روم کے تعمیراور میٹ کے فوری انتظام کا مطالبہ کیاہے ۔عوامی حلقوں نے محفل بہار ادب شاہورہ ، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ضلع انتظامیہ کی سراہنا کرتے ہوئے اس طرح کی کھیل سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اپیل کی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ معروف کشمیری شاعر ،خوشنویس اورسرکردہ سماجی کارکن مرحوم غلام بنی شاہ ظہور کے نام سے منسوب اسٹیڈیم کے قیام پر سماجی ،ادبی اورعوامی حلقوںانتہائی مسرت کا اظہار کیا اور یہ مانگ دہرائی ہے کہ علاقہ شاہورہ میں مذکورہ شاعر کے نام پر مزید سرکاری اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

مئی2023میں جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے

Next Post

ترال میں محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے کئی ‘شیپ یونٹس’ قائم

Related Posts

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ اتوار کو متوقع: وزیر تعلیم سکینہ ایتو

ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے والی بال  ٹورنا منٹ کا انعقاد

ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے والی بال  ٹورنا منٹ کا انعقاد

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

سالانہ امر ناتھ یاترا2025۔اب تک 20ہزارسے زیادہ عقیدت مند پہنچے: ایل جی منوج سنہا

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

Next Post
ترال میں محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے کئی ‘شیپ یونٹس’ قائم

ترال میں محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے کئی 'شیپ یونٹس' قائم

ترال میں کئی افراد پی ڈی پی میں شامل

ترال میں کئی افراد پی ڈی پی میں شامل

شاہورہ ٹی20: جمہ خانہ پلوامہ نے ٹرافی اپنے نام کی

شاہورہ ٹی20: جمہ خانہ پلوامہ نے ٹرافی اپنے نام کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail