سری نگر:۲،جنوریجموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا نے راجوری میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس گھناو¿نے حملے کے پیچھے والوں کوضرور سزا ملے گی۔انہوںنے مہلوکین کے لواحقین کے حق میں فی کنبہ 10لاکھ روپے اورایک فردکو سرکاری نوکری دینے کااعلان کرتے ہوئے شدیدزخمیوں کے حق میں فی کس ایک لاکھ روپے بطورایکس گریشیاریلیف کابھی اعلان کیا۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا نے راجوری کے اپر ڈانگری گاﺅںمیں اتوار کوہوئے ہلاکت خیز دھماکے اوراس دوران کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ابتک چار عام شہریوںکی ہلاکت اور10دیگرکے زخمی ہوجانے پرسخت ردعمل ظاہرکیا۔ایل جی دفتر کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے منصوب ایک ٹویٹ میں بتایاگیاکہ لیفٹنٹ گورنترنے تشدد سے متاثر ہونے والوں کے لواحقین کے لیے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ” میں راجوری میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس گھناو¿نے حملے کے پیچھے والوں کوضرور سزا ملے گی“۔انہوںنے کہاکہ میرے خیالات اور دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا نے کہاکہ بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے شہریوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے بطورایکس گریشیا اور ایک سرکاری نوکری دی جائے گی۔لیفٹنٹ گورنر نے یہ بھی کہا کہ شدید زخمیوں کو ایک لاکھ روپے بطورایکس گریشیادئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں۔