منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

راجوری کے ڈانگری گاﺅںمیں کہرام،اتوارکی شام ہلاکت خیز فائرنگ،پیرکی صبح خوفناک دھماکہ

2معصوم بچوں سمیت6شہری ازجان ،10دیگرزخمی ،آئی ای ڈی دھماکہ فائرنگ کی زدمیں آنے والے ایک گھرکے قریب ہوا:ADGPمکیش سنگھ

by Srinagar Mail
02/01/2023
A A
راجوری کے ڈانگری گاﺅںمیں کہرام،اتوارکی شام ہلاکت خیز فائرنگ،پیرکی صبح خوفناک دھماکہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

راجوری:۲،جنوری:صوبہ جموںکے سرحدی ضلع راجوری کے ڈانگری گاﺅںمیں اتوارکوہوئی فائرنگ اور پیرکی صبح جائے واردات پرہوئے خوفناک دھماکے میں مرنے والے شہریوںکی تعداد6ہوگئی ،کیونکہ فائرنگ کی زدمیں آکر4شہریوںکے ازجان ہونے کے بعددھماکے میں زخمی ہونے والے2کمسن بچے بھی لقمہ اجل بن گئے ۔فائرنگ اوردھماکے میں زخمی ہونے والے 10افرادمیں سے کچھ ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔جے کے این ایس کوملنے والی اطلاعات کے مطابق اجوری ضلع کے ڈنگری علاقے میں پیر کے روز ایک دیسی ساختہ بم کے پھٹ جانے کے واقعے میں زخمی ہونے والی6شہریوں میں شامل ایک نابالغ لڑکی سمیت2کمسن بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جی ایم سی راجوری ڈاکٹر محمود نے بتایا کہ نابالغ لڑکی جو پیرکی صبح دھماکے میں زخمی ہوئی تھی علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔کمسن بچی کی ہلاکت کے بعد دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد2ہو گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ راجوری میں اتوارکو7بجے شام فائرنگ کے ایک واقعے میں ہلاک ہونے والے شہریوں میں سے ایک کے گھر میں پیرکی صبح اُسوقت ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جب لوگ تعزیت کے لئے جمع تھے۔حکام نے بتایا کہ دھماکے کے دوران، تقریباً 7 سال کی عمر کا ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ اس واقعے میں 6 دیگر زخمی ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج کےلئے جی ایم سی راجوری لے جایا گیا ۔جہاں ایک اور نابالغ بچی زخموںکی تاب نہ لاکردم توڑ بیٹھی ۔ حکام نے بتایا کہ راجوری ضلع کے ڈنگری گاو¿ں میںپیرکی صبح ہوئے آئی ای ڈی دھماکے میں چار بچوں سمیت کم از کم6 افراد زخمی ہو گئے ،جن میں سے2کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔حکام نےبتایا کہ دھماکہ حملہ آوروں کی جانب سے پولیس اور سیکورٹی فورسز کو جانی نقصان پہنچانے کےلئے نصب آئی ای ڈی کی وجہ سے ہوا۔انہوںنے کہاکہ اتوار کی شام اس وقت4 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوئے جب مشتبہ ملی ٹنٹں نے گاو¿ں کے مکینوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔اسے پہلے اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے کہاکہ راجوری کے اپر ڈانگری گاو¿ں میں کل فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کے گھر کے قریب ایک دھماکہ ہوا۔ ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، 5 افراد زخمی ہوئے،جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ سینئرپولیس افسرمکیش سنگھ نے کہا کہ ایک اور مشتبہ آئی ای ڈی دیکھا گیا جسے صاف کیا جا رہا ہے۔مقامی ہندو اور مسلم تنظیموں کی جانب سے معصوم شہریوں کے قتل کے خلاف احتجاج کےلئے بند کی کال دی گئی ہے۔حکام نے بتایاکہ اتوار کی شام راجوری کے ڈنگری گاﺅںمیں کی گئی فائرنگ کے واقعے میں ازجان ہونے والے شہریوںمیں 23سالہ دیپک کمار ولد راجندر کمار ،45سالہ ستیش کمار ولد ست پال اور56سالہ پریتم لعل ولد لال چندساکنان ڈانگری شامل ہیں جبکہ زخمیوںمیں 32سالہ شیو پال ولد پریتم شرما ،38سالہ پون کمار ولد ست پال،35سالہ روہت پنڈت،35سالہ سروج بالا زوجہ ستیش کمار،40سالہ سشیل کمار ولد کندن لال،20سالہ شوب شرما ولد پریتم لال اور17سالہ اریشی شرما دُخترستیش کمارساکنان ڈانگری شامل ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ کا ترال کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

Next Post

راجوری حملہ بزدلانہ فعل :ملوثین کوضرور سزا ملے گی:منوج سنہا

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے گرو نانک دیو جینتی پر مبارکباد پیش کی۔

راجوری حملہ بزدلانہ فعل :ملوثین کوضرور سزا ملے گی:منوج سنہا

راجوری کے گاﺅں میں کیاگیاحملہ انتہائی بزدلانہ حرکت :ڈی جی پی

ہلاکت خیز حملے کیخلاف راجوری میں ہڑتال،متاثرہ گاﺅںمیں لوگوںکا احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail