سپورٹس ڈیسک
ترال: جہاں وادی کے اطراف و اکناف میں ان دنوں کھیل سرگرمیاں عروج پر ہے، وہی ترال کشمیر کے لاری یار علاقے میں آج ایک کرکٹ پریمیئر لیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا، جس دوران شائقین کھیل کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ فائنل میچ ترال اور سیموہ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جس میں سمیوہ کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ میچ کے آخر پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقعے پر مقامی لوگوں نے علاقے میں موجود سٹیڈیم کی مرمت کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ کھلاڑیوں کو مشکلات درپیش نہ ہو۔ واضح رہے کہ ترال سب ضلع کے بٹہ گنڈ، سید آباد اور باقی کئی علاقوں میں بھی ان دنوں کرکٹ ٹورنامنٹس چل رہے ہیں، جن میں کھلاڑی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ایک کھلاڑی کے مطابق اس طرح کی کھیل سرگرمیوں سے نوجوان منشیات سے دور رہتے ہیں۔