سید اعجاز
سری نگر3جنوری: منشےات فروشو ں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولےس نے اےک منشےات فروش کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی مادہ برآمد کرکے ضبط کی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس اسٹیشن پامپور کی پولیس پارٹی نے ڈونیناڈ کراسنگ کے نزدےک ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔۔ گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت رےاض احمد گنائی ولد غلام محی الدےن گنائی ساکن ڈوناڈ کے طور پر ہوئی ہے۔ منشیات فروش کوگرفتار کیا گیا ۔گرفتار افراد کے قبضے سے 120 گرام ممنوعہ مادہ چرس برآمد ہوئی ہے۔تھانہ پولےس پامپور نے اس سلسلے مےں کےس زےرآئی آر نمبر 2/2023 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذےد تحقےقات شروع کردی۔پولےس کی جانب سے تمام سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ عوام الناس سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے آس پاس کے علاقوں میں منشیات فروشی یا دیگر کسی بھی سماج دشمن سرگرمیوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات کے ساتھ سامنے آئیں تاکہ مجرموں کے خلاف بروقت کارروائی کی جاسکے۔