بارہمولہ:۷،جنوری:شمالی قصبہ بارہمولہ کے اولڈ ٹاو¿ن میں آتشزدگی کی واردات میں 2رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے اور دیگر کئی د مکانات کو نقصان پہنچا ، جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک اور گھریلو سامان کو نقصان ہوا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق قصبہ بارہمولہ کی گنجان آبادی والے علاقے اولڈ ٹاﺅن(شہرخاص)میں اُسوقت تشویش کی لہردوڑ گئی ،جب یہاں ساتھ ساتھ رہائشی مکانات والی بستہ محلہ جلال صاحب میں واقعہ ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی ۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ قبل اسکے کہ محکمہ فائراینڈ ایمرجنسی سروسز کاعملہ آگ بجھانے والی مخصوص گاڑیوں یعنی فائرٹینڈرس کیساتھ یہاں پہنچتا،شعلوںنے مزید کئی نزدیکی مکانات کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،جسکے نتیجے میں آگ تیزی کیساتھ پھیل گئی اورپوری بستی میں ہوکاعالم بپا ہوا۔انہوںنے کہاکہ بعدازاں محکمہ فائر سروسز کے اہلکاروںنے مقامی نوجوانوں اورپولیس کی مدد سے تیزی سے پھیل رہی آگ پرقابو پانے کی کارروائی شروع کی ،جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی ۔محکمہ فائرسروسزکے ذرائع نے بتایاکہ محلہ جلال صاحب اولڈٹاﺅن بارہمولہ میں سنیچر کو رونما ہوئی آگ کی واردات میں ایک منزلہ اور دومنزلہ 2رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے جبکہ کچھ دیگر نزدیکی مکانات کوبھی نقصان پہنچا۔مقامی لوگوںکے مطابق آگ کی اس ہولناک واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک اور گھریلو سامان کوبھی بھاری نقصان پہنچا۔پولیس نے بتایاکہ فائرسروسزعملہ کی بروقت کارروائی اورانتھک کوششوں سے بے قابو ہورہی آگ پرقابو پالیاگیا۔انہوںنے بتایاکہ آگ لگنے کی وجہ کاپتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔