سری نگر:۷،جنوری:جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ (JKSSB) نے PWD محکموں میں جونیئر انجینئر (سول اور مکینیکل) کےلئے 1045 آسامیوں کو پ±ر کرنے کےلئے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن زیرنمبر6 برائے 2022 جاری کیا تھا۔جے کے این ایس کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ JKSSB آن لائن درخواستJEJKSSB بھرتی 2022 ،21 نومبر 2022 کو شروع ہوئی اور 20 دسمبر2022 تک جاری رہنی تھی۔تاہم درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں27دسمبر2022تک توسیع کی گئی´ دلچسپی رکھنے والے اُمیدوار براہ راست لنک سے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں جو رجسٹریشن شروع ہوتے ہی نیچے فراہم کیا جائے گا۔لیکن پی ڈبلیوڈی محکموںمیں 1045خالی اسامیوںکی بھرتی عمل میں وہ اُمیدوار شامل نہیں ہوسکے ،جن کی ڈگریوںیاڈپلومہ کے نتائج آخری تاریخ تک منظرعام پر نہیں آئے ۔ضلع بارہمولہ کے پریہاس پورہ پٹن علاقہ میں قائم نجی انجینئرنگ کالج سے ڈگری حاصل کرنے والے اُمیدواروںکے ایک گروپ نے بتایاکہ جے کے ایس ایس بی نے خالی اسامیوں کیلئے آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ27دسمبر2022تک بڑھادی لیکن ہماری ڈگریوںکے نتائج کااعلان اسکے بعدکیاگیا،اور ہم خالی اسامیوں کیلئے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرانے سے قاصر رہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم جیسے درجنوں انجینئرنگ گریجویٹس کواب شاید کئی برس تک خالی اسامیوں کاانتظار کرنا پڑے گا،اور یوں ڈگری یافتہ ہونے کے باوجود ہم کسی بھرتی عمل میں شامل نہیں ہوسکیں گے ۔27دسمبر2022کے بعد اپنی ڈگری مکمل کرنے والے انجینئرنگ گریجویٹوںنے جموں وکشمیر حکومت اورخاص طور پر جے کے ایس ایس بی کے چیئرمین سے استدعاکی کہ PWDمحکموںمیں جونیئر انجینئر (سول اور مکینیکل) کےلئے 1045 آسامیوں کو پ±ر کرنے کےلئے بھرتی عمل کاوقت بڑھایا جائے تاکہ ہم بھی ان اسامیوں کیلئے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کراسکیں ۔